ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف مقابلے کیلئے تیار ہے، شاہین شاہ آفریدی

قومی خواتین کرکٹ ٹیم جنوری میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی
May 30, 2022
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2024 کے کو الیفکیشن طریقہ کار کا اعلان کردیا
June 3, 2022
Show all

ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف مقابلے کیلئے تیار ہے، شاہین شاہ آفریدی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پرجوش ہوں کہ سیریز ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم مکمل تیار ہے، گرم موسم کو قبول کرنا پڑے گا، فاسٹ بولرز لمبے اسپیلز نہیں کر سکیں گے، یہ سیریز میرے لئے اہم ہے، تسلسل برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے پچھلا سیزن گیا اسی طرح اس سیزن کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے، انٹرنیشنل ٹیم آسان یا کمزور نہیں ہوتی، یہ ورلڈ سیریز کے میچز ہیں جو کہ ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش تو یہ ہو گی سیریز میں 15

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کاونٹی کرکٹ کا تجربہ اچھا رہا جو مجھے آگے کام آئے گا، فٹنس پر کام کیا ہے اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، تھوڑی سی بیماری سے گزرا ہوں لیکن اب بہت بہتر ہوں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا تھا کہ فاسٹ بولرز کے لئے مشکل ضرور ہو سکتی ہے لیکن موسم کے لحاظ سے تیاری کر رہے ہیں، حارث روف کے ساتھ دوستی اچھی ہے لیکن ٹیم میں دوسرے بولرز بھی ہیں، حسن علی سمیت سب کے ساتھ بولنگ کرنا چاہتا ہوں۔

سولہ وکٹیں لوں اور مین آف دی سیریز بنوں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ملتان میں عرصہ دراز کے بعد میچز ہونا خوش آئند ہے، فینز انجوائے کریں گے، میری کوشش ہوتی ہے کہ تیز گیند بھی کروں اس کے لئے فٹنس پر کام کر رہا ہوں، سوئنگ کے ساتھ اسپیڈ بھی آ جائے گی، میں اپنی بیٹنگ پر توجہ دے رہا ہوں چھکے لگانا چاہتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.