کراچی ( اسٹاف رپورٹر): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔
سابق کپتان شاہدآفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ جمعرات سے طبیت خراب تھی اور جسم میں درد ہو رہا تھا، ٹیسٹ کراویا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پازیٹیو ہوں۔
شاہد آفریدی نے مداحوں سے صحت یابی کیلیے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کی دعاؤں کا طلبگار ہوں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران شاہد آفریدی فلاحی کاموں میں مصروف عمل تھے ۔
یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسزمیں ریکارڈ اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 798 ہوگئی ہے۔