جگورو کانو جوڈو اسکول نے ملک کا نام روشن کردیا

کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ،اسپورٹس شاپس مالی بحران کا شکار
June 19, 2020
میچ کا موسم سے متاثر ہونا مایوس کن رہا، اظہر علی
August 18, 2020

جگورو کانو جوڈو اسکول نے ملک کا نام روشن کردیا

 کراچی : جگورو کانو جوڈو اسکول پاکستان، (کراچی) کے جوڈو کاز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے فٹ/آئں جے ایف چیلنج میں ایشیائی ممالک میں پہلی اور تمام براعظموں میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے ملک پاکستان کا نام روشن کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام منقعد کیا جانے والا فٹنس چیلنج جس میں جگورو کانو جوڈو اسکول کراچی کے جوڈوکاز نےعمدہ کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کیا، مذکورہ مقابلوں میں انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے اوپن چیلنج کا اعلان کیا تھا جس میں دنیا کے 41 ممالک نے شرکت کی جن کو 5 براعظموں میں تقسیم کیا گیا تھا پاکستان کی جانب سے جگورو کانو جوڈو اسکول پاکستان (کراچی) کے جوڈوکاز نے کلب کے بانی و سینئر جوڈو کوچ عبدالرحیم کی قیادت میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔

مقابلوں میں مرد و خواتین کے کیڈٹ، جونیئر اور سینئر کیٹیگریز کے فٹنس مقابلے تھے جن میں کلب کے مرد و خواتین جوڈوکاز نے پاکستان کی جانب سے تمام کیٹیگریز میں شرکت کی۔

ان جوڈو کاز میں محسن علی، سید مومن زیدی، محمد عبداللہ، نورالعابدین، محمد فضل، بلال قریشی، سید عاطف علی، دانش فرمان، حسنین سہیل، فضاء سہیل، آرزو خان، علیزے زینب رضوی، عزیر کھوسو، علی داد، زین العابدین، وحید خان  اور عبدالرحیم شامل تھے ۔

انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کی جانب سے فٹنس چیلنج کو منعقد کرنے کا مقصد دراصل دنیا بھر کے مقامی اور بین الاقوامی جوڈوکاز کو لاک ڈاون اور کورونا کی وجہ سے گھر بیٹھے ایک صحت مند انہ سرگرمی فراہم کرنا تھا۔

 اس سے قبل بھی انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے گزشتہ ماہ دی گریٹ ایٹ کے نام سے دنیا بھر میں جوڈو کے تصویری مقابلوں کا انعقاد کیا تھا جس میں پوری دنیا سے تقریبا 1300کے لگ بھگ ننھے جوڈوکاز اور ننھے فنکاروں نے آئی جے ایف کی مندرجہ ذیل آٹھ اقدار کے تحت حصہ لیا تھا۔

پاکستانی جوڈوکاز نے مندرجہ ذیل مقابلوں میں حصہ لیا تھا:

کک اپس، ایلیگیٹر جمپس، ریورس پش اپس، پریس اپس، ھینڈ اسٹینڈ پریس، اوچی کومیز ود الاسٹک، پک اپ چیلنج، جوڈو پش اپس، گیٹ اپ اسکواٹ، سلائڈنگ روک کلائمبرز، 180 ڈگری برپی، اور جوڈوگی ھینگ شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *