کامران اکمل : موجودہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی

کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست
August 1, 2022
بابر اعظم اور ٹیم انتظامیہ کو فواد اور اظہر علی کی حوصلہ فزائی کرنی چاہیے، یونس خان
August 3, 2022
Show all

کامران اکمل : موجودہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی

،وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل  کا اعتراف

      T20 طویل عرصے سے ٹیم سے باہر رہنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ 

ورلڈکپ اسکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ محمد رضوان، بیک اپ سرفراز احمد، اور اعظم خان جیسے اِن فارم وکٹ کیپرز کی     موجودگی میں میرے قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات کم ہیں۔

انہوں نے ساتھی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں وہ شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انکی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

انہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں کلاس کے سوا کچھ نہیں دکھایا۔وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسکواڈ دوستی کی بنیاد پر منتخب نہیں ہونا چاہیے، ٹیم کا انتخاب میرٹ پر ہوگا تو آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ میں اچھے نتائج ملیں گے۔

کامران اکمل اگرچہ قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں لیکن دنیا بھر کے ٹی20 لیگز اور مقابلوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتے رہے ہیں جبکہ کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے باغ اسٹالینز کی طرف سے آئیکون پلیئر نامزد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ میں مقامی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خود کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سے ڈریسنگ روم شیئر کرکے تجربہ ہوگا۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن 11 اگست سے شروع ہوگا اور دو ہفتے بعد 25 اگست کو شروع ہوگا۔

میچز مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.