یوم پاکستان ہاکی میچ: سجاس الیون کو شکست

میچ کا موسم سے متاثر ہونا مایوس کن رہا، اظہر علی
August 18, 2020
سندھ گیمز: کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ایوارڈ تقریب 2 اکتوبر کو کراچی میں ہو گی
September 25, 2020

یوم پاکستان ہاکی میچ: سجاس الیون کو شکست

کراچی: یوم پاکستان فیسِول ہاکی میچ میں کراچی اورنج نے سجاس کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن میں کھیلے گٸے یوم پاکستان فیسٹول میچ میں صوباٸی وزیر شہلا رضا، قومی ہاکی ٹیم کے فلاٸنگ ہارس سمیع اللہ خان ، ریٹائرڈ ایڈمرل عارف اللہ حسینی. ایم این اے اقبال محمد علی، مرزا اقبال بیگ و دیگر رہنماٶں نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر شہلا رضا کا کہنا ہے کہ ہاکی پر تنقید کرنے والے صحافیوں کا خود ہاکی کھیلنا بڑی بات ہے، جبکہ سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ فٹنس کے لئے ہاکی ایک بہترین کھیل ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر کے ایچ اے میں برقی قمقموں کی روشنی میں کراچی اورنج اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ سجاس کے درمیان فیسٹول ہاکی میچ کھیلا گیا جس میں سجاس الیون کو 1 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے اختتام پر صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور صحافیوں کی فٹنس کو سراہا۔

فیسٹیول میچکے دوران سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری کے ایچ اے صحافیوں کے کھیل کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *